اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق تاریخ مسخ کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کی تاریخ کا جائزہ لیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے صرف بھٹو خاندان ملک اور قوم پر قربان ہوا ، جماعت اسلامی ہر آمر کی سہولت کاری کرتی رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کے مخالفین نے جہاد کے نام پر پاکستان سے انتقام لیا ۔ انہوںنے کہاکہ سراج الحق خیبر پختونخوا میں سینیٹر وزیر رہے،سراج الحق نے خیبر پختونخوا میں کون سا انقلاب برپا کیا ؟ ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کرتی ہے جو عوام کی بنیادی ضرورت ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے اعانت کی جا رہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو کر روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے جنت کے خواب دکھاکر نوجوانوں کو گمراہ کیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...