لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی ۔ شہباز شریف سے سعید احمد خان منہیس آصف سعید منہیس، طلال چوہدری، خواجہ احمد حسن، رانا احسان افضل اور ملک محمد احمد خان نے الگ الگ ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے ۔پارٹی رہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں 21اکتوبر کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے عوام میں ایک نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے، نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا، بہتر چلایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج مہنگائی ہوتی اور نہ یہ بحران ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں یہ حالات کیوں ہیں؟ 2018سے 2022کادور اس کا جواب ہے۔ پارٹی رہنمائوں نے 21 اکتوبر کو قائد محمد نوازشریف کے بھرپور اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...