لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، پاکستان کی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف کوآرڈینیٹرواور سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں برطانیہ و یورپ کے وفد نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بیرسٹر امجد ملک اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر عرفان صدیقی، صدر مسلم لیگ (ن )ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلا ، صدر مسلم لیگ (ن )سپین راجہ اسد حسین اور انکے سیکرٹری جنرل میاں عمران ساجد کے علاہ تاجر برادری مسلم لیگ (ن )کے چوہدری خالد محمود ہنجرا بھی شریک تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے وفد میں شامل افراد کا تعارف کروایا اور انکی پارٹی کیلئے کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز آپکی وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں کیونکہ ملک کو اس وقت آپکی اشد ضرورت ہے ملک پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بے روزگاری سے نکالنے اور ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، ہر شعبہ ہائے جات کا فرد آپکی آمد کے انتظار میں ہے ۔وفد کے شرکا صدر مسلم لیگ (ن )اسپین راجہ اسد حسین ،صدر مسلم لیگ (ن) ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلہ ،سیکرٹری جنرل اسپین میاں عمران ساجد اور تاجر برادری برطانیہ کے سنیئر رہنما چوہدری خالد محمود نے مشترکہ طور پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...