اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ فائدہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ہوا اور ٹی ٹی پی نے خود کو دوبارہ سے منظم کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق2014 میں ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کو نقصان پہنچا، جس کے بعد ٹی ٹی پی کے دہشتگرد خود کو بچانے اور دوبارہ منظم ہونے کیلئے افغانستان منتقل ہو گئے۔2021 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان نے فتح کا پرچم لہرایا، طالبان کی جانب سے فتح کا پرچم لہرانے کے چند ہی گھنٹوں کیبعد ٹی ٹی پی پہلا گروہ تھا جس نے اس فتح کاجشن بھرپور انداز میں منایا۔فغان طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد کابل کی جیل میں قید سیکڑوں دہشتگردوں کو رہائی ملی، 17 اگست 2021 کو ٹی ٹی پی نے بیان میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کو عظیم فتح سے تعبیر کیا۔ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود نے کہا اب ٹی ٹی پی طالبان حکومت کا استحکام یقینی بنانے کیلئے کام کرے گی، نور ولی محسود نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا اعلان کیا اور نور ولی محسود نے طالبان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔پاکستان کے مطابق تحریک طالبان افغانستان تحریک طالبان پاکستان کو شیلٹر اور سپورٹ کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...