اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی روابط کے فروغ سے معاشی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔انہوںنے کہاکہ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے مشترکہ ترقی اور مربوط روابط سے متعلق چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اورعلاقی ترقی کے لئے ہماری جدوجہد مشترکہ ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کے وڑن اور سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...