کرونا لہر ،اپوزیشن کی حرکات جلتی پر تیل کے مترادف ہیں ، سینیٹر فیصل جاوید

0
388

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کورونا کیسز اور اموات میں شدت آرہی ہے، ایسے میں اپوزیشن کی حرکات جلتی پر تیل کے مترادف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دوسری لہر کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ایسے میں اپوزیشن کی حرکات جلتی پر تیل کے مترادف ہیں، 24 گھنٹوں میں 89 اموات ہوئی ہیں، ایسے میں جلسے کرنا لوگوں کے قتل عام کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں صرف اپنی چوری بچانی ہے چاہے لوگوں کی جانیں چلی جائیں