اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن)لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...