لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ کے حوالے سے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کیا۔عدالت نے تحریری حکمنامے میں پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے احکامات جاری کیے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ڈولفن پولیس کو مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، شہر میں مزید میاواکی جنگل لگائے جائیں، ایل ڈی اے شہر میں آئندہ کوئی پراجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کرے گا، ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی محکمہ ماحولیات سے ہدایات لے گا۔عدالت عالیہ کے تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف متعلقہ افسران کارروائیاں کریں، بھٹوں کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف کریمنل کارروائی کی جائے، پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے آئندہ کوئی پراجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کرے گا۔ ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...