قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں، نوٹیفکیشن جاری

0
116

اسلام آباد (این این آئی)قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں عارضی رہنے کی اجازت دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہو گا۔وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی قیام کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت سرحدی و ریاستی امور نے کہا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو جبری واپس نہ بھیجا جائے۔وزارت سیفران کے مطابق پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے۔