لاہور( این این آئی) لاہور کی سات بنکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کے لیے پانچ اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کوٹ کے حکم پر بنکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی، اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بنکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بنکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کے لیے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...