کراچی(این این آئی) سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیا گیا۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق کارروائی سرجانی ٹائون بلال کالونی فور کے چورنگی پر کی گئی جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 2014میں لسانی فسادات اور قتل و غارت گری عروج پر تھی، سیکٹرآفس کی جانب سے بلوچوں کو قتل کرنے کی ہدایات ملی، ہم نے لیاری گینگ وار کے عبد الوحید اور دانش اچہم کو گولی مار کر قتل کیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہوا تھا، ملزم دانش کالا مقدمے میں اشتہاری ہو کر حیدرآباد میں روپوش رہا، ملزم جیسے ہی کراچی واپس آیا خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...