وینزویلاکے پارلیمانی الیکشن فراڈہیں،امریکا

0
450

ماسکو/واشنگٹن/کراکس(این این آئی)وینزویلا کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں امریکا اور روس آمنے سامنے آ گئے، امریکہ نے حالیہ انتخابات کو فراڈ اور روس نے شفاف قراردیاہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس سپر پاور کہلانے والے امریکہ کو مختلف عالمی تنازعات میں ٹکر دینے لگا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے وینزویلا کے انتخابات کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر مادورو کے اتحادیوں نے دھاندلی کی ۔دوسری جانب روس نے وینزویلا کے پارلیمانی انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں حکو متی اتحاد اور اپوزیشن کی جماعتوں کو ووٹرز کے سامنے اپنا اپنا ایجنڈا رکھنے کا پورا موقع ملا۔ مادورو کی متحدہ سوشلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا روس کا اتحادی ملک ہے جس کے سبب صدر ٹرمپ جنوبی امریکی ملک میں فوجی مداخلت کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔