راجہ پرویز اشرف کا تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدوروں کے جانی نقصان پر اظہار مذمت

0
146

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدوروں کے جانی نقصان پر اظہار مذمت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں اسپیکر نے فائرنگ کے نتیجے میں مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔