اسلام آباد (این این آئی)دین دشمن ہماری نوجوان نسل کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے گذشتہ روز راولپنڈی میں صفہ سویٹ ہوم کے زیر اہتمام طلبا کے تقریری مقابلوں اور سیرت سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ انیق احمد نے کہا کہ دین دشمن ہماری نوجوان نسل کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان نسل کو جدید دور کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے علم و حکمت سے مدد لینا ہو گی۔ ہمیں چاہیے کہ اللہ اور اسکے نبی ۖ سے تعلق پیدا کریں۔ نبی کریمۖ کی حیات مبارکہ کے تین مرحلے تلاش حق، اعلان حق اور نفاذ حق ہیں،اقبال کی شاعری قرآن کریم کی آیات کی تفسیر ہے اور ان کا مخاطب نوجوان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قرآن کریم زمین والوں سے اللہ کا آخری کلام ہے،انسانیت کے تمام مسائل کا حل دین کے پاس موجود ہے، مسلمان سوشل ورکر کے ساتھ ساتھ ایک لیڈر بھی ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہمارے درمیان امت کا تصور نظر نہیں آتا، مسلمان انسانیت کا 25 فیصد ہیں، دنیا ہم سے صرفِ نظر نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم درست راستے پر چلتے تو غزہ، برما، کشمیر جیسے مسائل پیدا ہی نہیں ہوتے، علما کرام کو چاہیے کہ قوم کی رہنمائی کریں اور قوم کو مایوسی سے نکالیں۔ انہوںنے کہاکہ مایوس صرف ابلیس ہو تا ہے، ہمیں اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا آنے والا دن روشن اور تابناک ہے۔ سیمینار سے سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود، مفتی زبیر و دیگر علما اور سکالرز نے خطاب کیا۔ تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ سیمینار کے شرکاء نے غاصب اسرائیل کی غزہ میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمتی قراردار منظور کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...