کابل(این این آئی)افغان حکومت نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعوی مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈوں کے قیام سے متعلق روسی دعوے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی مسابقت کا میدان نہیں ہے، ہم دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنی دشمنی کو آگے نہ بڑھائیں۔ انہیں افغان سرحدوں سے باہر اپنا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر بورٹنکوف نے کہا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے فغان دہشت گردی کے خطرے پر قابو پانے کی آڑ میں، وسطی ایشیائی ممالک میں ہمارے (سی آئی ایس)شراکت داروں پر فوجی، تکنیکی اور سرحدی سلامتی کی معاونت کے لئے فعال طور پر اپنی خدمات مسلط کرنا شروع کر دی ہیں۔افغانستان کے ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ کار تورک فرہادی کا کہنا ہے کہ روس، امریکا کے خلاف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...