ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو لینن گراڈ کے محاصرے سے تشبیہ دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہٹلر کی فوج نے لینن گراڈ کا محاصرہ کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرے لیکن اس سے فلسطینیوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں لینن گراڈ کے محاصرے کے دوران دس لاکھ روسی ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ساتویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1799 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1300 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے متعدد واقعات کے بعد حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور محض 20 منٹ میں 5000 راکٹ فائر کئے تھے جبکہ سینکڑوں اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...