اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی 10ویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی۔ زبیدہ خانم 1935ء میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ ان کو بچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگائو تھا، لہٰذا اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے انہوں نے 50 کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔معروف موسیقار بابا جی اے چشتی نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایا جس کے بعد وہ بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔ان کے مقبول گیتوں میں بندے چاندی دے، میری چنی دیاں ریشمی تنداں، چھڈ جاویں نا چناں بانہہ پھڑکے، اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ڈھول دلے دا جانی، لک پتلا پتنگ، دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دے، آئے موسم رنگیلے سہانے، میرمیرا جیوئے ڈھولا، ہان دیامنڈیا،برے نصیب میرے ویری ہویا پیار میرا،تیرے در تے آکے سجنا وے،گوری گوری چاندنی تے ٹھنڈی ٹھنڈی چھاںنی،اے دل ذرا بتا،میرا پیار ہار گیا،تیری الفت میں صنم،کیا ہوا دل پہ ستم،قسمت کے چاند،زندگی ویران ہے، بلم تم ١گئے،اے چاند ان سے،پل پل میرا ١نچل،یہ برا ہے زمانہ،سیو نی میرا د ل دھڑکے شا مل ہیں۔اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ ان کے گائے زیادہ ترگیت اداکارہ مسرت نذیر،صبیحہ خانم پر فلم بند ہوئے۔پاکستان میوزک انڈسٹری پر اپنے سریلے گیتوں سے راج کرنے والی زبیدہ خانم طویل علالت کے باعث 78برس کی عمر میں 19 اکتوبر 2013ء کو انتقال کر گئی تھیں۔
مقبول خبریں
پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائیگی ، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری نومبر میں کر دی جائے گی،...
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میںبیٹھنے سے معذرت کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی...
یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بڑا چیلنج ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے...
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ، مشق انڈس شیلڈ...
راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے۔نے پولیو کے عالمی...