اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا؟پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا،موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث معیشت برباد ہے،ہم نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ احتساب میں کارروائی نہیں ہوئی،پچھلا نیب کا کیس 9 سال چلا تھا،یہ بھی جلد ختم ہو،آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے،13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی نظام یکطرفہ نہیں چل سکتا،عوام کی مشکلات پیچھے رہ گئی ہیں،پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے ،حکومت کی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے،ہم نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا،یہ حکومت 2018 کے الیکشن کا نتیجہ ہے،بات حکومت سے نہیں ہوگی، ان اداروں سے ہوگی جو سیاست پر اثر انداز ہیں،جن میں فوج ،انٹیلی جنس ،میڈیا بھی شامل ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...