اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، 1970 کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والوں نے تسلیم نہیں کیے ، 2018 کے الیکشن نتائج آپ کو قبول نہیں تو 2013 کے نتائج بھی کسی نے تسلیم نہیں کیے تھے، پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی۔کورونا سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کورونا کی وبا سے دوچار ہے، کوروناکی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، اس وبا سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارت میں کسانوں کے جاری احتجاج پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سیکولرریاست چہرہ اب نہیں رہا، کسانوں کیاحتجاج سے بھارت کو کافی نقصان ہورہا ہے تاہم بھارت میں کسانوں کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے ہمیں اس میں نہیں کودنا چاہیے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...