جہانیاں(این این آئی)پاکستان کے معروف صحافی،ادیب اور بلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری کی48ویںبرسی 24اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے ا دبی و صحافتی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین آغاز شورش کاشمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔آغا شورش کاشمیری 14اگست1917ء کولاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام عبدالکریم تھالیکن وہ آغا شورش کاشمیری کے نام سے مقبول ہوئے۔وہ ایک بلند پایہ ادیب،شاعر،خطیب اور صحافی تھے انہیں برصغیر کا ایک منتخب خطیب مانا جاتا تھا۔قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کاشمیری وطن عزیز کے استحکام کیلئے سرگرم عمل رہی73ء کے آئین میںختم نبوت کے عقیدے کو شامل کروا کے قادیانیوں کو خارج اسلام کروانے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔آغا شورش کاشمیری24اکتوبر1975ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...