ممبئی (این این آئی)بھارتی حکومت سمیت وہاں کی اکثریت اس وقت اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلیوں کے ساتھ ہے اور فلسطین سے نفرت کا اظہار سوشل میڈیا پر جاری بیانات کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ان سب چیزوں کے برعکس بالی وڈ کی اسٹائل کوئین سونم کپور نے فلسطینی بچوں اور وہاں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے جس کے بعد انہیں بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سونم کپور کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز پوسٹ کی گئیں جن میں مظلوم فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوریز کا اسکرین شاٹ ایک مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جس میں سونم کو بہادر قرار دیا گیا جب کہ خاموش رہنے پر دیگر اداکاروں پر تنقید کی گئی۔اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ‘غزہ میں آدھی عوام بچوں پر مشتمل ہے’۔سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں امریکی صحافی نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جب کہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بے حسی کی مذمت کی گئی تھی۔اس میں لکھا تھااگر ہم اسرائیلی بچوں کے لیے اخلاقی ذمہ داری کے پابند ہیں تو ہمیں فلسطینی بچوں کے لیے بھی یہی اخلاقی ذمہ داری دکھانی چاہیے، ان کی زندگی کا وزن برابر ہے، اگر آپ کو صرف اسرائیل یا غزہ میں انسانی زندگی کی پرواہ ہے تو آپ کو درحقیقت انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ سونم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر غزہ کے اسپتال کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں ایک فلسطینی ڈاکٹر کو غزہ میں موجود فلسطینیوں کی حالت زار بتاتے ہوئے دیکھا گیا۔اداکارہ نے اس دلخراش ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ‘رحم کرو’۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...