لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے 500سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے سوگ میں پارٹی قائد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجرا ء کی تقریب منسوخ کر دی ۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا۔شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی۔ علاوہ ازیں اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں پانچ سو سے زائد معصوم فلسطینی جانوں کی شہادت سے صدمے کا سامنا ہے ۔شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بیمار بچے، خواتین اور بوڑھے تھے،اسرائیل کی نسل پرست ریاست بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنگی جرائم کے ارتکاب کی حوصلہ افزائی کرنے والے بھی اس قتل عام میں برابر کے مجرم ہیں جنہیں تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...