بیجنگ (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین ایسٹ سی گروپ فانگ یولانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ان سے وفد کے ہمراملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسوں کے بارے بتایا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور نجی شعبے کو اقتصادی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ملاقات میں فانگ یولانگ نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ایسٹ سی گروپ گوادر فری زون میں ریفائنری میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔وزیرِ اعظم نے ایسٹ سی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور گوادر کو پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک کا کلیدی حصہ قرار دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...