ننکانہ صاحب(این این آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہیکہ میاں نوازشریف امید کو یقین میں بدلنے کے لئے آ رہے ہیں۔ 21اکتوبر کو وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔پوری قوم اپنے محبوب قائد کا عظیم الشان استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین بازار سانگلہ ہل میں میاں نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی بھی موجود تھے۔برجیس طاہر نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ مشکل حالات میں نوازشریف ہی امید کی کرن ہیں جو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2013ء سے 2018ء تک پاکستان تیزی سے ترقی کا سفر طے کر رہا تھا لیکن انکو سازش کرکے اقتدار سے الگ کرکے ترقی کے سفر کو روک دیا گیا۔ ماضی گواہ ہے کہ ملک کو جب بھی نواز شریف کی ضرورت پڑی انہوں نے پاکستان کو گھمبیر مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اب بھی وہ امید کو یقین میں بدل کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ(ن)کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایک نااہل کو اقتدار کی کرسی پر بٹھا دیا گیا جس نے سیاست میں بدتمیزی کو فروغ دیاآج وہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ9مئی کے ذمہ داران نے ملکی دفاعی اداروں کو نشانہ بنا کر شہدا کے خون سے غداری کی، قوم مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے گھناؤنے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...