نگران وزیراعظم سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات ، سر مایہ کاری پر گفتگو

0
104

بیجنگ(این این آئی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایاگیا ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ چین کے دوران مِن میٹلز کے چیئرمین وینگ ژولیانگ اور میٹالرجیکل کوآپریشن آف چائنا کے چیئرمین چن جیانوانگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے شرکا کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے شرکا کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بارے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت”ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ”کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔