پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے ، انوار الحق کاکڑ

0
154

بیجنگ(این این آئی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ٹرانزیشنل اکانومی بنانے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریلویاورروڈ انفراسٹرکچر انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ سی ای او چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی وانگ ہائی ہوائی اور چیئرمین چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو بیجنگ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شرکا نے سی پیک کے تحت سی سی سی سی اور سی آر بی سی کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔ شرکا نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں منصوبوں کی پزیرائی کی اور ان کی سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹرانزیشنل اکانومی بنانے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریلوے اور روڈ انفراسٹرکچر انتہائی ضروری ہے۔وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔