لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24ویں معیشت کو 47ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے (ن) لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو پہلے ہی بری ہوچکی ہیں، نوازشریف کے کیس کے بھی اب تمام شواہد آچکے ہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات تھے، انشا اللہ وہ بھی سرخرو ہوں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...