سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی اپیکا پنجاب کو مطالبات پورے کروانے کی یقین دہانی اور اسیران کی رہائی پر اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین نے کئی روز سے جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا جس سے تمام سرکاری سکولوں اور محکموں میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اپیکا پنجاب کی کال پر اپنے مطالبات کے حق میں اساتذہ سمیت سرکاری ملازم کئی روز سے ہڑتال کے ساتھ احتجاج پر رہے جس سے تعلیم سمیت سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔دو روز سے اپیکا کے قائدین کے وفد نے ملک احمد خان سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز کے لئے رابطہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جاتی عمرہ میں طویل ملاقات کر کے انہیں پنجاب کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیاجس پر مریم نواز نے وفد کولیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس کروانے پینشن اور گریجویٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہونے دینے اوردیگر مطالبات کی منظوری کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر اس پر عمل درآمد کروانے کا یقین دلایا اور ہڑتال ختم کرنے کی استدعا کی جبکہ عدالت کے حکم پر تمام اسیران کو بھی رہا کر دیا گیا جس پر اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین ہڑتال اور احتجاج ختم کر کے دفاتر اور سرکاری سکولوں میں دفاتری امور پر کام شروع کر دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...