اسلام آباد(این این آئی)چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تحت گوادر پورٹ پرمحکمہ موسمیات کا نیا نگران اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا ، نئے موسمیاتی آلات کی کھیپ خنجراب پاس کے ذریعے گوادر روانہ کر دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے محکمہ موسمیات (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اکتوبر کے آخر تک چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تحت محکمہ موسمیات کا نیا نگران اسٹیشن گوادر پورٹ پر تعمیر کیا جائیگا ، انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں نئے موسمیاتی آلات کی ایک کھیپ خنجراب پاس کے ذریعے پہلے ہی گوادر بندرگاہ پاکستان روانہ کی جاچکی ہے۔ خنجراب، چین کے سنکیانگ اویغور خود مختار علاقہ میں دونوں ممالک کو عبور کرنے والی ایک اہم زمینی سرحد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے نہ صرف بی آر آئی کے شراکت دار ممالک اور خطوں کی موسمیاتی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ انہیں طوفانوں اور دیگر تباہ کن موسم کی نگرانی اور پیشگی انتباہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی اور آفات کی روک تھام اور تخفیف کے لئے فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان عالمی موسمیاتی تنظیم(ڈبلیو ایم او) ریجنل ایسوسی ایشن ٹو کے اہم رکن ہیں۔ ایشیا میں موسمیاتی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...