لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم تھے،ہیں اور چوتھی بار بنیں گے۔ انہوںنے مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نوازشریف کی آمد عوام کے لئے خوشحالی کا پیغام ہے، نوازشریف وزیراعظم تھے،ہیں اور چوتھی بار بنیں گے۔ایوان وزیراعظم کے دروازے نوازشریف کے لئے 21اکتوبر کو کھل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی نظر صرف اور صرف نوازشریف پر لگی ہوئی ہے، شہبازشریف نے 16ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کا آنا پاکستان کے لئے نئے عروج،خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، 2017میں مہنگائی ملک کی کم ترین سطح پر تھی۔صحافی نے سوال کیا کہ لگتا ہے انتخابات میں سولو فلائیٹ مسلم لیگ (ن) کے لئے ہوگی ؟۔ جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا انشااللہ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...