امریکا کا فرانس میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

0
473

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سفیر نے اپنے اتحادی ملک فرانس میں مذہبی آزادی سے متعلق قدغن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ سخت اقدامات سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیم بران بیک نے فرانسیسی صدر کی جانب سے جاری کریک ڈائون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فرانس میں جو کچھ ہو رہا ہے مجھے اس پر تشویش ہے۔ تعمیری اقدامات کئے جاسکتے ہیں، میرے خیال سے یہ نقصان کے مقابلے میں معاون ہوسکتے ہیں۔بران بیک نے کہا کہ وہ مذہبی شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں تاہم اگر کوئی شخص پرامن طور پر اپنے عقیدے پر عمل پیرا ہو تو اسے اس پر عمل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے ملک بھر میں ایک ٹیچر کے قتل کے بعد شدت پسندی کیخلاف کریک ڈان شروع کر رکھا ہے۔