اسلام آباد (این این آئی)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں سی پیک کے تحت خیبرپختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ملاقات سپیکر ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جس میں سی پیک کے تحت خیبرپختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، خیبرپختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے وبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، رشکئی اکنامک زون سے علاقے میں عوام کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ڈیرا اسماعیل خان موٹروے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں پر جلد کام مکمل ہوجائے گا۔ اسد قیصر نے کہاکہ اکنامک زون اور سی پیک سے کاروباری مواقع فراہم ہوں گے، سی پیک سے تجارت کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر ائے گی
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...