اسلام آ باد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن24اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مہلک ‘پولیو وائرس’ عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مئوثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...