ممبئی (این این آئی)بھارت کی ممبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔ممبئی ہائیکورٹ نے فیصلے میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حب الوطنی ملک کے لیے ہے، اس کا مطلب دوسروں سے دشمنی نہیں۔ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک کسی کا دل اچھا نہ ہو، وہ اچھا محب وطن نہیں بن سکتا۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دل کا اچھا شخص ہمیشہ ملک میں اور سرحد پار سے امن اور ہم آہنگی کے فروغ کی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست ثقافتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے برابر ہے، جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...