کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27اکتوبر کو منایا جائے گا

0
527

اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27اکتوبر کو منایا جائے گا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس دن کشمیریوں کی حق خو دارایت اورکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی علاوہ ازیں اہم مقامات پر کالے جھنڈ ے، پینا فلیکس اور تصاویر آویز اں کیے جائیں گے۔27اکتوبر1947ء کو بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں داخل ہو گئی تھیںجبکہ سال2019ء میںبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے ان پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔