لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو یقین ہے کہ پاکستان کومشکلات سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں،2017ء میں ایک شخص کو نکالنے کی خاطر ملک سے خوشحالی و ترقی نکال دی گئی، تمام چیزیں عوام جانتے ہیں، نوازشریف نے نوجوان کے ہاتھ میں پٹرول دینے کی بجائے انہیں روزگار دینے کی بات کی ہے۔انہوںنے انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، پورے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تین مرتبہ کے وزیر اعظم نواز شریف کا عظیم الشان استقبال کیا، اتنے زیادہ لوگ تھے، اتنی زیادہ پولیٹکل موبلائزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی، یہ میں نہیں کہہ رہی بلکہ یہ سیاسی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگ گھنٹوں کا سفر طے کرکے اپنے قائد کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچے، عوام کو یقین ہے پاکستان کومشکلات میں سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ایک شخص کو نکالنے کی خاطر ملک سے خوشحالی و ترقی نکال دی گئی، تمام چیزیں عوام جانتے ہیں، آج بھی عوام کی امید نوازشریف ہیں، آج نوجوان کو روزگار کی ضرورت ہے، نوازشریف نے نوجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم دینے کی بات نہیں کی، قائد مسلم لیگ ن نے نوجوان کو روزگار دینے کی بات کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017میں خوشحالی و ترقی تھی، نوازشریف نیاب بھی امن و خوشحالی کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے سب کو مل کر بیٹھنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، مسلم لیگ ن کے مخالفین نے بھی نوازشریف کی باتوں کی تعریف کی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...