جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

0
246

واشنگٹن(این این آئی) صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک بار پھر رابطہ کر کے جنگی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رابطہ فون کال پر ہوا۔اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جاری جنگ کے دنوں میں امریکہ اور اسرائیل میں مختلف سطحوں پر مسلسل رابطے اور مشاورت جاری ہے۔ صدر جوبائیڈن خود بھی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔دونوں رہنماوں نے مصر سے غزہ کے لیے پہنچنے والے دوسرے امدادی قافلے کے بعد بھی یہ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاوس کی طرف سے کہا گیا کہ اسرائیل کے حماس کے زیر حکمرانی غزہ پر حملے جاری ہیں۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکہ اور اسرائیلی رہنماوں نے اس امر کو واضح کیا کہ غزہ کی جانب انتہائی ضروری امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھی جائے گی۔