امریکی فوجی اور شہری خطرے میں ہوسکتے ہیں،انٹونی بلنکن

0
256

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)امریکہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان جنگ میں پھیلا کو خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ امریکی حکام کے نزدیک اگر جاری جنگ میں اضافہ ہوا تو امریکی فوج پر مشرق وسطی میں حملے ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ مشرق وسطی میں یہ جنگ پھیل کر آگے بڑھتی جائے۔دونوں امریکی وزرا سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ جبکہ وزیر دفاع سے متعلق دو بڑے اور جدید ترین طیارہ بردار بحری بیڑے بھی اسرائیل کے تحفظ کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں۔وزیر خارجہ بلنکن نے بتایا کہ ایران اور اس کی پراکسیز کی وجہ سے جنگ پھیل سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکہ، حماس سے توقع رکھتا ہے کہ وہ مزید مغویان کو رہا کرے گا۔