لاہور( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویزالٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو گوجرانولہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، اور سنگل بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن کیکیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کے لئے طلب کرلیا اور پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...