لاہور( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کے رش کے باعث جناح ہسپتال کی ایمرجنسی و ٹراما سینٹر پراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا جبکہ ایمرجنسی و ٹراما سینٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیراعلی نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اور بیڈز کی تعداد 250ہو گی، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال ہو گا۔صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹریز صحت، تعمیرات ومواصلات، سپیشل سیکرٹری صحت، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...