لاہور(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکار الیاس کشمیری کی13ویں برسی 12دسمبر کو منائی جائے گی ۔ الیاس کشمیری 1925کو پیدا ہوئے اور انہیںپنجابی فلموں میں ولن کے کردار پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔ انہوںنے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ انہوںنے پنجابی اور اردو 600سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی نمایاں فلموں میں بنارسی ٹھگ ، ہتھ جوڑی ، عشق پے زور نہیں ، مائی منڈا ، یکے والی، وعدہ ، چچا جی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں جب کہ ان کے بیٹے عاصم الیاس کشمیری نے بھی فلمسازی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ مرحوم کوشوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کوان کا ایک پائوں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12دسمبر 2007 کو 82سال کی عمر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...