گانے کا کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہیے’عارف لوہار

0
339

لاہور(این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ گانے کا کوئی ضرور مقصد ہونا چاہیے جو سننے والے کو آسانی سے سمجھ آنا چاہیے ، جس طرح فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں ایک موضوع ہوتا ہے گانے میں بھی شاعر عوامی ترجمانی کرتے ہیں جس کابڑ امثبت اثر سامنے آتا ہے ۔ ”این این آئی ”سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوفیانہ کلام میں لوگوں کو ایک پیغام دیا گیا ہے اوراسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صوفیانہ کلام کو ترجیح دوں ۔ انہوںنے کہاکہ موسیقی کے ذریعے بھی ہم لوگوں میں محبت کا شعور اجاگر کرسکتے ہیں ۔میرے جو بھی گانے ہوتے ہیںاس میں زیادہ کوشش کرتا ہوں کہ پیار ، محبت اور امن کا پیغام دوں ۔