ممبئی(این این آئی)لکا چھپی، رابطہ، ہیرو پنتی، پتی، پتنی اور وہ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ اداکارہ کریتی سنن بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔کریتی سنن ایک ایسے وقت میں کورونا کا شکار ہوئی ہیں جب کہ کچھ دن قبل ہی میں بولی وڈ اداکار سنی دیول، ورون دھون اور نیتو کپور بھی اس وبا کا شکار ہوئی تھیں۔ذرائع کہ مطابق کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کریتی سنن نے خود کو ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا۔اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور مداحوں کو بتایا کہ انہیں کوئی بھی سنگین علامات نہیں ہیں اور انہوں نے حکومت کی ہدایات اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...