اسلام آبا د(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اس حوالے سے عالمی اداروں اور شخصیات کو خطوط لکھ دئیے۔او آئی سی نے فلسطینی عوام کے لیے عالمی تحفظ اور فوری امدادی مہم چلانے پر زور دیا ہے۔خطوط بین الاقوامی فریقوں، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو لکھے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے عہدیدار کو بھی خط لکھا گیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کی جانب سے ریڈ کراس کے سربراہ اور انسانی حقوق کے لیے یو این ہائی کمشنر کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے خطے اور پوری دنیا پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن مشن کو ترجیح دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قیامِ امن کی جدوجہد اور بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کے لیے امن مشن کو ترجیح دینا ہو گی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی مندوب نے انسانی امداد ہنگامی بنیاد پر غزہ پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...