اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کو نظر انداز کرنا دنیا کو انتشار کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلم ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے متحد ہو جائیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم ممالک کو سائنسی کامیابیوں، سرمایہ کی تخلیق، سلامتی کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لیے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پورے اسلامی خطہ میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ مداخلت کریں اور بھارت اور اسرائیل کو انسانیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں پر مزید خاموش نہیں رہے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بارہا اسرائیلی قیادت سے کہا ہے کہ وہ نسل کشی کے مترادف اپنی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...