سیالکوٹ(این این آئی)معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہر اس گلے میں پھندا ڈالیں گے جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے ۔ صنعت کاروں کو 100 سے 150 ارب کا ریفنڈ تاریخی اقدام ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ فیصل آباد میں صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، ماضی میں فیصل آباد پر توجہ نہیں دی گئی،وزیراعظم عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی معترف ہے، حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی پیکج دیئے، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے صنعتوں کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں سیالکوٹ کا اہم کردار ہے، روزگار ملے گا تو معیشت چلے گی، ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہو ں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو اوپر اٹھانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2021 تک پنجاب کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، (ن) لیگ کو ہیلتھ انشورنس کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بیمار رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...