احتیاط نہ کی تو مزید شبعے بند کرنا پڑیں گے، اسد عمر

0
367

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر سے پہلے کی طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور اگر عوام نے احتیاط سے کام نہ لیا تو شاید ہفتے یا دو ہفتے بعد مزید شعبے بند کرنے پڑیں، وائرس میں تبدیلی کے ساتھ وبا کی دوسری لہر زیادہ مہلک ہونے کا خدشہ ہے ۔اسد عمر نے اسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں ہماری ذمے داری یہ نہیں ہے کہ ہم پیچھے کی طرف دیکھیں کہ کیا ہو چکا ہے، ہماری اولین ذمے داری یہ ہے کہ ہم آگے دیکھیں۔انہو ں نے کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آگے کی طرف دیکھتے ہوئے کچھ سفارشات دیتے ہیں اور کچھ این سی سی کے لیے گزارشات کرتی ہے۔