لاہور (این این آئی)سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرزمسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک کی سربراہی میں 42ممالک سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں وفد نے جناح ہاﺅس کے دورے کے دور ان کہا ہے کہ نو ماہ کا واقع ناقابل برداشت اور تکلیف دہ ہے۔ اتوار کو 42 ممالک سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بیرسٹر امجد ملک(برطانیہ ) کی زیرپرستی جناح ہاو¿س کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ نو ماہ کا واقع ناقابل برداشت اور تکلیف دہ ہے۔ بارسلونا سپین کے رہنما مہر امانت حسین نے کہاکہ عدالتیں ملزمان کے ٹرائل میں سرعت برتیں ۔ ساﺅتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والے رانا زاہد نے کہاکہ قائداعظم کے Heritage اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت برتنا پاکستان کی سالمیت کو خطرہ سے دوچار کر دے گا۔ محمود الحق ڈوگر نے کہاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔کینیڈا کے سہیل وڑائچ ،لندن کے عمران سعید ،اسٹریلیا کے ڈاکٹر ابوالفضل شارجہ کے چوہدری راشد نے کہاکہ ہمیں زیرو ٹالیرنس اپنائی کرنا ہو گا۔ ترکی کے شہر استنبول سے تعلق رکھنے والے میر ابرار اور سویڈن میں مقیم شہزاد عثمان طاہر نے کہاکہ جناح ﺅس کو غزہ میں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ چوہدری پرویز سندھیلہ اور راجہ عامر اقبال نے کہاکہ جناح ہاﺅس میں مچائی گئی تباہی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھ کر یقین سے کہتے ہیں کہ ان ملزمان کے تیز ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...