اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت (کل)31اکتوبر منگل کو ختم ہوجائیگی ۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔31اکتوبرکے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادضبط کرلی جائیگی۔یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افرادکی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کای کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے یکم نومبر 2023 کے بعد جامع آپریشن ہو گا۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر میپنگ، جیو فینسنگ کرکے مشکوک افراد کی نشاندہی کرلی ہے، 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے آج اور کل کی مہلت باقی ہے، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...