نواز شریف کے آنے سے پاکستان میں اقتصادی پہیہ دوبارہ گھومے گا ، میاں شہبازشریف

0
308

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ میاں محمدنواز شریف کے آنے سے پاکستان میں اقتصادی پہیہ دوبارہ گھومے گا ، پاکستان اقوام عالم میں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا پاکستان صحیح معنوں میں حقدار ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن )اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآردینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے ماڈل ٹاون رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم کے فرزند سلیمان شہباز شریف اور لندن کے مایہ ناز صحافی اظہر جاوید بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے میاں شہباز شریف کو قائد مسلم لیگ (ن )میاں محمد نواز شریف کی واپسی اور انکے فقید المثال استقبال پر خصوصی مبارکباد دی۔ میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے پرتپاک عوامی استقبال پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ میاں نواز شریف کے آنے سے پاکستان میں اقتصادی پہیہ دوبارہ گھومے گا اور پاکستان اقوام عالم میں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا پاکستان صحیح معنوں میں حقدار ہے،شہباز شریف نے کہاکہ 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کے استقبال میں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کی تحسین کرتا ہوں، اسی عظیم جذبے سے پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ صحافی برادری نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، رہنماو¿ں نے ملک وقوم اور جماعت کے لئے شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔رہنماﺅں نے قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک دی ۔شہباز شریف نے مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال کے پارٹی راہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کیساتھ خصوصی پرواز پر پاکستان آنے پر بیرسٹر امجد ملک اور دیگر تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے بیرون ملک سفیر ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے سینیٹر اسحق ڈار کی نگرانی میں (ن )لیگ کی اوورسیز پاکستانیز کی تنظیم سازی پر بطور کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے صدر جماعت کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کنونشن منعقد کرنے کی تجویز دی اور پارلیمان میں نمائندگی اور اوورسیز کمیشن کی فعالیت کو بہتر کرنے کی تجویز دی اور قبضہ کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ابتری کی وجہ سے اگلی حکومت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ون ونڈو آپریشن کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا ہم پوری دنیا میں تجارتی ونگ کی تشکیل کررہے ہیں تاکہ وقت آنے پر سرمایہ کار امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار رہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے صدر مسلم لیگ ن کو اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پھول پیش کئے۔
٭٭٭٭٭